ایشوریا کی وجہ سے 'اے دل ہے مشکل' بنائی: کرن جوہر

اگر ایشوریا رائے بچن فلم میں کام کرنے سے انکار کرتی تو وہ 'اے دل ہے مشکل' بناتے ہی نہیں

ایشوریا کی وجہ سے 'اے دل ہے مشکل' بنائی: کرن جوہر

ویسے تو بولی وڈ فلم 'اے دل ہے مشکل' کے مرکزی اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما ہیں، تاہم ہدایت کار کرن جوہر کے مطابق انہوں نے یہ فلم صرف ایشوریا رائے بچن کی وجہ سے بنائی۔

فلم 'اے دل ہے مشکل' نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا، اس فلم میں ایشوریا رائے بچن نے 'صبا' نامی طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کیا جو خود سے کم عمر نوجوان کے عشق میں مبتلا نظر آئی اس فلم میں ایشوریا کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی معاون کردار ادا کیا تھا، جنہیں شائقین کی خوب داد وصول ہوئی۔

 کرن جوہر کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ 'جب فلم کی کاسٹنگ کا موقع آیا، تو ایشوریا رائے کا کردار لازمی تھا، جسے تبدیل نہیں کیا گیا'۔کرن نے مزید کہا 'اگر رنبیر کپور اور انوشکا شرما اپنے کرداروں کی آفرز قبول نہ کرتے تو میں کسی اور کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیتا، تاہم صبا کے کردار کے لیے مجھے صرف ایشوریا رائے بچن کو ہی کاسٹ کرنا تھا'۔ہدایت کار نے ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ اگر ایشوریا رائے بچن فلم میں کام کرنے سے انکار کرتی تو وہ 'اے دل ہے مشکل' بناتے ہی نہیں۔واضح رہے کہ فلم 'اے دل ہے مشکل' میں کرن جوہر نے پہلی مرتبہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کیا تھا، یہ فلم فواد خان کے کردار کے باعث گذشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی رہی۔


 

مصنف کے بارے میں