وزیر اعظم،مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں۔2011 میں وزیراعظم کے اثاثے 14 کروڑ 93 لاکھ ۔ آمدن ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ جبکہ انکم ٹیکس 25 لاکھ روپے ادا کیا ۔

وزیر اعظم،مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں۔2011 میں وزیراعظم کے اثاثے 14 کروڑ 93 لاکھ ۔ آمدن ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ جبکہ انکم ٹیکس 25 لاکھ روپے ادا کیا ۔وزیراعظم اور انکی صاحبزادی مریم نوازکی 2011 اور 2012 کی انکم اور ویلتھ ٹیکس تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع۔وزیر اعظم نے 2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن میں جمع کاغذات نامزدگی کی تفصیل بھی پیش کر دی ۔عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق 2011 میں وزیراعظم کے اثاثے 14 کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ ۔آمدن ایک کروڑ 24لاکھ سے زائد جبکہ ٹیکس 25لاکھ روپے اداکیاگیا۔

وزیر اعطم نواز شریف کے اثاثے 2012 میں 24 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ تھے ۔2012 میں ان کی آمدن ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ اور 24 لاکھ ٹیکس ادا کیا ۔
2011 میں مریم نواز کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 29 لاکھ ،2012 میں اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 29 لاکھ تھی۔