ایسی ٹرین جس کی نشستوں کو ضرورت کے وقت بستر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے

اس کا مقصد زیادہ طویل سفر کرنیوالے مسافروں کو آرام فراہم کرنا ہے

ایسی ٹرین جس کی نشستوں کو ضرورت کے وقت بستر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے

چانگ چن :  چین نے ایک ایسی تیز رفتار ٹرین تیار کی ہے جس کی نشستوں کو ضرورت کے وقت بستر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، اس کا مقصد زیادہ طویل سفر کرنیوالے مسافروں کو آرام فراہم کرنا ہے ، ٹرین کا نام اس کی کالی اور سفید ناک کی مناسبت سے پانڈا رکھا گیا ہے، گاڑی سولہ ڈبوں پر مشتمل ہوگی ، ان میں سے تیرہ میں نشستیں اور بستروں کا انتظار کیا گیا ہے، یہ بستر رات کے وقت استعمال کئے جائیں گے .

جبکہ دن میں انہیں لپیٹ کر بطور نشست استعمال کیا جائے گا ۔ کمپنی منیجر کے مطابق ریل میں وائی فائی اور الیکٹرک ڈیوائسز یو اس بی اور موبائل چارج کرنے کی بھی سہولت ہو گی، ٹرین 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور اس کے اندر درجہ حرارت چالیس ڈگری سے کم ہو گا، ٹرین میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث اس کے شور سے مسافر پریشان نہ ہوں

مصنف کے بارے میں