سمارٹ فون سے بہترین تصاویر لینے کی 6 ٹرکس

درحقیقت کچھ عام ٹرکس کی مدد سے آپ ڈیجیٹل کیمرے جیسی بہترین تصاویر کسی بھی سمارٹ فون سے لے سکتے ہیں۔

سمارٹ فون سے بہترین تصاویر لینے کی 6 ٹرکس

لاہور :  آج کل سمارٹ فون بہت عام ہیں اور لوگ ان سے تصاویر بھی خوب لیتے ہیں مگر اچھی تصویر کو لینا کیسے ممکن بنایا جائے؟ درحقیقت کچھ عام ٹرکس کی مدد سے آپ ڈیجیٹل کیمرے جیسی بہترین تصاویر کسی بھی سمارٹ فون سے لے سکتے ہیں۔

فوکل پوائنٹ کا انتخاب
اپنے ارگرد کے مناظر کو زیادہ دلچسپ دکھانے کا ایک بہترین ذریعہ ایک فوکل پوائنٹ کا انتخاب ہے، اب وہ دور فاصلے پر موجود درخت ہوسکتا ہے، کوئی شخص یا کوئی نمایاں چیز، کسی بھی شے کا انتخاب فوٹو کو دیکھنے والوں کی توجہ کھینچ لیتی ہے اور انہیں اس تصویر میں دلچسپی پر مجبور کرتی ہے۔
گہرائی کا احساس پیدا کرنا
اچھی تصاویر کئی بار تاثر قائم کرنے میں ناکام رہتی ہیں جس کی وجہ ان میں تصویر والی جگہ کی گہرائی کی عدم موجودگی ہوتی ہے، پیش منظر میں موجد کسی چیز جیسے درخت یا چٹان وغیرہ کو فوکس بنائیں، تصویر کی گہرائی لوگوں کی توجہ کھینچتی ہے اور دیکھنے میں بھی دلچسپ ہوتی ہے۔
اینگل کے ساتھ تجربہ کرنا
کم از کم پس منظر کا استعمال کرتے ہوئے اس جگہ کے کسی ایک حصے کو توجہ مرکز بنائیں، اگر آپ کی تصویر بہت زیادہ بھری ہوئی لگ رہی ہے تو اپنی پوزیشن کو بدل کر دیکھیں یعنی مختلف زاویے سے وہ جگہ یا شخص کیسے نظر آتے ہیں۔ اس طرح کے تجربات والی تصاویر لوگوں کو بہت زیادہ پسند آتی ہیں۔
لائٹننگ کو چیک کریں
سورج کے طلوع یا غروب ہونے کے وقت اردگرد موجود رنگ گرم اور گولڈن ہوتے ہیں، اسی طرح سورج کی پوزیشن دلچسپ سائے بناتے ہیں جو تصویر کی دلچسپی بڑھاتے ہیں۔ بارش یا بادلوں والا موسم ڈرامائی پس منظر کیلئے بہترین ثابت ہوتے ہیں اور اس دوران لی جانے والی تصاویر کے دلچسپ نتائج سامنے آتے ہیں۔تصویر لینے کے دوران سورج آپ کے پیچھے ہو۔اگر آپ کسی شخص کو مرکزی نکتہ بنا کر تصویر لے رہے ہیں تو کوشش کریں کہ سورج کی روشنی براہ راست اس پر نہ پڑ رہی ہو، اس طرح کی براہ راست روشنی تصویر کو خراب کرتی ہے۔
فون کو مستحکم رکھیں
اگر آپ اسمارٹ فون سے تصویر لے رہے ہیں تو کوشش کریں کہ تصویر لینے کے دوران کیمرہ ہلے نہیں، ورنہ ہلنے کی صورت میں جو رزلٹ آتا ہے اس کا اندازہ آپ کو خود بھی ہے۔