صبا قمر نے کیر یئر کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی

صبا قمر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہایت با صلاحیت اداکاراو ں میں ہوتا ہے

صبا قمر نے کیر یئر کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی

لاہور : صبا قمر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہایت با صلاحیت اداکاراو ں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ ڈرامے کئے جن کوشائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
ڈراموں کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے بعد صبا قمر نے فلموں کا بھی رخ کیا ، پاکستانی فلموں کے ساتھ انھوں نے ایک بھارتی فلم میں بھی کام کیا ہے۔
صبا قمر کی حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ”لاہور سے آگے“ کو بھی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
صبا قمرکریئر میں آنے والی تبدیلی اور اپنی کامیابی کے بعد کچھ پر خوش نظر نہیں آئیں، انھوں نے حالیہ ایک انٹرویو میں اپنے کریئر کی بڑی غلطی کو تسلیم کیا، ان کہنا تھا کہ عظیم سجاد کی فلم ”8696“ میں آئٹم نمبر کرنا ان کے کریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی

مصنف کے بارے میں