'افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے ہوتے ہیں'

'افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے ہوتے ہیں'

واشنگٹن: پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹر اور سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن جیک ریڈ سے ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے افغانستان کے بیشتر علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کے لئے سیکیورٹی رسک ہے۔

اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی جڑوں کو ختم کر رہی ہے۔

امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے اس موقع پر کہا کہ پاک امریکا مستحکم تعلقات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں