انصاف نہیں ہوگا تو سوال تو اٹھیں گے، لیگی رہنما

انصاف نہیں ہوگا تو سوال تو اٹھیں گے، لیگی رہنما

اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر لیگی رہنماؤں نے میڈیا کے سامنے پھر یلغار شروع کر دی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان نے ہمیشہ عدالت اور عدالتی نظام کا مذاق اُڑایا۔ کیا انکے لئے کوئی قانون نہیں تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر جمہوریت کو مضبوط کریں۔

وزیر مملکت مریم اورنگریب کہتی ہیں جب انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آئیگا تو سوال تو اٹھیں گے۔ مریم اورنگزیب نے دعویٰ بھی کر دیا کہتی ہیں جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کا والیم 10 ابھی بھی بن رہا ہے۔

عمران خان کی ایس ایس پی تشدد کیس میں ضمانت ہونے پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ  اشتہاری کے بعد اب عمران خان کو کس نام سے پکارنا ہے یہ عوام بتائے گی۔

یاد رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں ایک بار پھر پیش ہوئے ہیں۔ عدالت نے 2 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں