عدالتوں کے دہرے معیار کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں : نواز شریف

عدالتوں کے دہرے معیار کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں : نواز شریف

اسلام آباد: سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف آج ایک بار شاہانہ پروٹوکول کیساتھ چھٹی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

پیشی سے پہلے کی گفتگو:

احتساب عدالت میں پیشی سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے۔ صحافی نے نواز شریف نے سوال کیا کہ عمران خان کو ضمانت مل گئی اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے؟جس پر انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے اور اس دوہرے  معیار کےخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا ابھی اظہار کیا کہ اس جدوجہدکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پیشی کے بعد کی گفتگو : 

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ابھی جو چند دن قبل ریویو پٹیشن کا فیصلہ آیا وہ فیصلہ نہیں پیغام تھا۔ اس فیصلے کے الفاظ ایسے تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین استعمال کرتے ہیں۔ نیب عدالت کو پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہرقیمت پر سزا دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جج سزا نہیں دے گا،سزا دلوائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف پر 8نومبر کو تینوں ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی  گئی تھی ۔ جب  سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں چھٹی پیشی کےلیے آئے تو اس  دوران لیگی کارکنا ن نے ان کی گاڑی روک اورنواز شریف کےحق میں شدید نعرے بازی کی ۔