کمرہ عدالت میں بھی نواز شریف میڈیا سے گفتگو کی تیاری کرتے رہے

کمرہ عدالت میں بھی نواز شریف میڈیا سے گفتگو کی تیاری کرتے رہے

اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں کیا مصروفیات رہی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ نواز شریف کی کمرہ عدالت میں  بھی میڈیا  سے گفتگو کی تیاری میں مصروف رہے ۔پرویز رشید  بھی پھرتیلے  انداز میں  نواز شریف کو نکات سمجھاتے رہے۔

پرویز رشید نے نواز شریف کو کہا کہ  آپ نے میڈیا کے سامنے کہنا ہے کہ عمران اور میرے داماد کے لیے دوہرا معیا ر کیوں ہے ؟نواز شریف  نے کہا کہ صرف دو تین جملے ہی ہوں۔ مریم نواز بھی جوشیلے انداز میں لقمے دیتی رہیں۔

یاد رہے کہ نوازشریف پر 8نومبر کو تینوں ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں چھٹی پیشی کےلیے آئے تو اس دوران لیگی کارکنا ن نے ان کی گاڑی روک اورنواز شریف کےحق میں شدید نعرے بازی کی ۔