اسرائیل سے میچ کھیلنے پر ایرانی کھلاڑی کو معافی مانگنے کا حکم دے دیا گیا

اسرائیل سے میچ کھیلنے پر ایرانی کھلاڑی کو معافی مانگنے کا حکم دے دیا گیا

”فوری طور پر معافی مانگو“ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو حکومت سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا گیا

 تہران : ایران کے فٹ بال ٹیم کے قومی کھلاڑی کو اسرائیل کے خلاف میچ میں حصہ لینا مہنگا پڑا ہے اور اب اس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فٹ بال کے قومی کھلاڑی مسعود شجاعی سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔شجاعی کو باضابطہ طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک یونانی کلب کے میچ کا حصہ بننے پر ٹوئٹر پر معافی مانگیں ورنہ ٹیم سے دستبردار ہونے کےلئے تیار ہو جائیں۔

دوسری جانب مسعود شجاعی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میچ ان کے پیشہ ورانہ امور کا حصہ تھا جس سے وہ الگ نہیں ہو سکتے تھے اس لیے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے ساتھی ایرانی کھلاڑی احسان صفی نے اس میچ میں شرکت پر باضابطہ طور پر معافی مانگ لی تھی جس پر انھیں ٹیم میں بحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود شجاعی نے ایتھنز میں ہونے والے فٹ بال مقابلوں میں یونانی فٹ بال کلب ’پانینیس‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹ ٹیم کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا تھا۔