بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

نئی دہلی: بھارتی شہر ممبئی میں چوروں نے ایک حکومتی بینک 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر لوٹ لیا ہے۔ چوروں کو یہ سرنگ کھودنے میں چار ماہ لگے۔ پولیس نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کیش رقم اور زیور چوری ہوا ہے تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر کے روز بینک ملازمین نوکری کے لیے پہنچے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ چوروں نے بینک کے ساتھ ہی ایک دکان کھول رکھی تھی اب تک یہ ظاہر نہیں کہ کسی کو شک پڑے بنا کئی ماہ تک یہ چور سرنگ کھونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

مقامی میڈیا نے بینک کے بہت سے پریشان صارفین سے بات کی جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی بینک میں لاکروں میں موجود تھی اور اب وہ لٹ گئی ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ کئی نسلوں سے ان کے خاندان میں جو زیور تھا وہ چوری ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کے 225 میں سے 30 لاکروں میں چوری کی گئی ہے تاہم اس ملزمان کی نشاندہی ہونا ابھی باقی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں