پی آئی اے استنبول کے لئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی

پی آئی اے استنبول کے لئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی

اسلام آباد:قومی فضائی کمپنی نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کی جس کے نتیجے میں پی آئی اے اب استنبول کے لیے بھی اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکش ایئر لائن کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی رو سے ترکش ایئر لائن روزانہ استنبول سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 6 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

جبکہ پی آئی اے دبئی، ابوظہبی اور مسقط سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد آنے والی پروازوں پر ترکش ایئرلائنز کے مسافروں کو کوڈ شیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گی۔اس معاہدے کی رو سے پی آئی اے استنبول کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔

جبکہ اس سے ترکش ایئر لائن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ابوظہبی، مسقط اور دبئی سے پاکستان کے لیے کوئی پرواز آپریٹ ہی نہیں کرتی۔ایوی ایشن ماہرین نے اس معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔

یہ معاہدہ اس طرح کیا جاتا کہ استنبول تک پی آئی اے مسافروں کو لے کر جائے گا اور وہاں سے یورپ کے لیے ترکش ایئرلائن کے جہاز استعمال ہوں گے تو اس طرح پی آئی اے پورے یورپ سے بزنس کرسکتا تھی تاہم اب پی آئی اے نے استنبول کا ٹریفک بھی کھودیا ہے ۔