عدالت میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

عدالت میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مسلسل طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ قومی احتساب بیورو نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے ہیں جن میں لندن پراپرٹیز، العزیزیہ مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز شامل ہیں۔

احتساب عدلت نے کیسز کی سماعت پر حسن اور حسین نواز کے کیس کو الگ کیا تھا اور انہیں کئی بار عدالت طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کو مفرور قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔

احتساب عدالت نے آج شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی اور ایک ماہ کا وقت مکمل ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو ہر عدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں