بغیر اجازت مذہبی سر گرمیاں کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے ، یو اے ای حکام

بغیر اجازت مذہبی سر گرمیاں کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی سزا ہو سکتی ہے ، یو اے ای حکام

یہ بھی دن دیکھنا تھے !متحدہ عرب امارات نے تما م طرح کیمذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی

دبئی :متحدہ عرب امارات حکومت ملک میں  بغیر اجازت کسی بھی طرح کے مذہبی سرگرمیاں کرنے والوں پر بھاری  جرمانے عائد کر نے کے نئے قانون کو فوری طور پر نافذ کر دیا ہے ، 

نئے قانون کے مطابق متحدہ عرب میں کھلے مقامات ، مساجد یا کسی بھی اہم جگہ پر کسی بھی قسم کا لیکچر  ،مذہبی تقریب بغیر اجازت منعقد نہیں کی جاسکتی ہے ۔ اس کے لیے باقاعدہ متعلقہ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہے ۔ 

اجازت نہ لینے والوں کو کم از کم تین ماہ قید سمیت 5000 درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے  ۔ بغیر اجازت کسی بھی مذہبی پیشوا کو نامزد کرنا بھی جرم تصور ہو گا ، مساجد کی سکیورٹی کو نظر انداز کرنے والوں کو جرمانے کی سزا میں اضافہ جھیلنا پڑ سکتاہے  ۔جس کی شرح 50،000 درہم سے لیکر 200،000 درہم تک ہو سکتاہے  جبکہ تین سے پانچ سال قید کی سزا  بھی جھیلنی پڑ سکتی ہے ،