عمران نیازی اور گنڈا پور کے طالبان سے تعلقات ہیں، گلالئی کا الزام

عمران نیازی اور گنڈا پور کے طالبان سے تعلقات ہیں، گلالئی کا الزام

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے جب کہ عمران نیازی اور علی امین کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کی گئی اور وہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور تھا جس نے یہ سب کروایا۔

میڈیا نے مسئلے کو اجاگر کیا تو دوبارہ اس لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا گیا لیکن نیازی صاحب نے آج 19 روز گزرنے کے باوجود مظلوم لڑکی کے لیے ایک لفظ نہیں بولا۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی اور یہ لوگ اگر اقتدار میں آ گئے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی تبدیلی اور کے پی کے کی ماڈل پولیس اس واقعے کے بعد دنیا کو نظر آ چکی ہے۔ پرویز خٹک کے پی کے میں ناظموں کو لڑوا رہے ہیں اور انہوں نے صوبے میں ایک ناظم کو ہٹا کر اپنے بھتیجے کو ناظم بنوا دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں