عمران خان کو جمائما خان سے دوبارہ شادی کر لینی چاہیے، اداکارہ میرا

عمران خان کو جمائما خان سے دوبارہ شادی کر لینی چاہیے، اداکارہ میرا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ میر ا نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو پھر سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے بعد فیملی کورٹ کے باہر اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کی ۔ اس دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے کہا کہ کوئی ایسی بات کریں ہماری خبر نکلے ۔


ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان دوسری طلاق کے بعد اب اکیلے ہیں ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟۔ اس سوال پر میرا نے کہا کہ سیاست دان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں انہیں جمائما خان سے دوبارہ شادی کر لینی چاہیے ۔

اس دوران صحافیوں نے اداکارہ میرا سے ہالی ووڈ فلم ”ٹائی ٹینک “کا ٹائٹل سونگ بھی گنگنانے کی فرمائش کی جس پرمیرا نے کہا کہ اچھا نہیں لگتا میں گلوکارہ نہیں بلکہ اداکارہ ہوں۔ معروف اداکارہ میرانے عدالت سے خوشخبری ملنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کو ایک اور نوید سنا دی۔

صحافی نے میرا سے سوال ”کیا کہ اب آپ شادی کر لیں گی؟۔ جس کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا جی ہاں لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اب شادی کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ساری ایڈوائز اپنے وکیل سے لیتی ہوں اور عتیق الرحمان نامی شخص کو نہیں جانتی اس لئے ان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں