دھونی پر تنقید کرنے والوں کو اپنے کیرئیر کی طرف دیکھنا چاہیئے : روی شاستری

دھونی پر تنقید کرنے والوں کو اپنے کیرئیر کی طرف دیکھنا چاہیئے : روی شاستری

ممبئی : بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ایک مرتبہ پھر سابق کپتان اور عظیم وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کی حمایت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئی رائے دینے سے قبل اپنے کیریئر پر نظر دوڑائیں۔


روی شاستری نے 36 سالہ دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے اور اس وقت بھی وکٹوں کے عقب میں ان سے بہتر کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔دھونی پر مستقل تنقید پر برہم روی شاستری نے کہا کہ لوگ بیان دینے سے قبل اپنے کیریئر پر ایک نظر ضرور ڈال لیا کریں۔ سابق کپتان دھونی میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے اور اب یہ ٹیم کی ذمے داری ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹوں کے عقب میں آج بھیمہندر سنگھ  سے بہتر کرکٹر کوئی نہیں اور میدان میں حاضر دماغی اور بلے سے بہترین کارکردگی میں آج بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

اس سے قبل بھی روی شاستری دھونی کی حمایت میں سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ دھونی سے ’جلنے‘ والے چاہتے ہیں کہ ان کے کیریئر کا جلد ہی اختتام ہو جائے۔