بلوچستان کے ضلع تربت سے 15 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع تربت سے 15 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع تربت سے 15 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے 30 کلو میٹر دور بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے 15 لاشیں ملی ہیں قتل کیے گئے  افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے گجرات ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق پنجاپ سے تھا جنہیں پہاڑوں پر لے جاکر گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے خلیجی ممالک جارہے تھے۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تربت نے لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جن کی فوری طور پرشناخت نہیں ہوسکی ہے۔لیکن اب ان کی شناخت ہو گئی ہے ۔