ماڈل ایان علی نے علالت کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

ماڈل ایان علی نے علالت کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

اسلام آباد : ماڈل ایان علی بھی سیاستدانوں کے راستے پر چل نکلیں ٗ عدالت سے کا سامنا کرنے کے بجائے عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کر ڈالی


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کسٹم عدالت میں کرنسی سملنگ کیس میں آج ملزمہ ایان علی کی حاضری تھی جبکہ عدالت نے علالت کی وجہ سے ملزمہ کی ایک دن کے استثنیٰ کی استدعا منظور کر لی ہے


آج مقدمہ کی سماعت جج شیراز کیانی کی رخصت کی وجہ سے ایڈیشنل سیشن جج سید اصغر علی شاہ نے کی ٗ جبکہ عدالت نے کسٹم حکام کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ ایان علی کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار ہے اور اب سماعت 20 دسمبر کو دوبارہ ہو گی