روہنگیا بحران پر خاموش نہیں رہی : آنگ سان سوچی

روہنگیا بحران پر خاموش نہیں رہی : آنگ سان سوچی

نیپیئڈاو:میانمرکی ڈی فیکٹورہنماآنگ سانگ سوچی نے بدھ کے روزان الزامات کی تردیدکردی ہے کہ وہ روہنگیابحران پرخاموش رہی ہیں۔انہوں نے اس اندازمیں بات کرنے پرتوجہ مرکوزرکھی ہے کہ کشیدگی کوہوانہ ملے ۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں خاموش نہیں رہی ہوں ،لوگ کااس کاکیامطلب لیتے ہیں یہ میرے لئے دلچسپی کاامرنہیں ہے ۔میرے کہنے کامطلب یہ ہے کہ جوکچھ بولاجائے وہ درست ہوناچاہئے ناکہ لوگوں کوایک دوسرے کے خلاف بڑھکایاجائے۔