مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سےپنجاب سے تعلق رکھنے والے  15 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 کمشنر  مکران ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور لیویز   ذرائع کے مطابق بدھ کو کیچ کے علاقے تربت میں گروک کے مقام پر لیویز  کو   15 افراد   کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لیویز کے مطابق تمام افراد غیر مقامی ہیں اور  انکا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتا یا جارہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا جہاں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی شناخت محمد حسین، ذوالفقار ،خرم، غلام ربانی،زعفران، اظہر وقاص،سیف اللہ ،محمد الیاس،عبدالغفور، طیب، احسان رضا کے نا موں سے ہوئی جبکہ مزید لاشوں کی شناخت جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتا یا جارہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے مقتو لین کو اغواء کر نے کے بعد قریبی پہاڑوں میں لے جا کر فائرنگ کی، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاشی کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا، مزید کارروائی جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں