چکنی جلد سے پریشان نہ ہوں

چکنی جلد سے پریشان نہ ہوں

لاہور:چکنی جلد کی وجہ سے چہرہ اکثر دانوں سے بھرا نظر آتا ہے جو چہرے کی خوبصورتی کو مسخ کردیتے ہیں۔ان دانوں سے پڑنے والے داغ آسانی سے ختم نہیں ہوتے۔

 چکنی جلد کے حامل افراد اکثر پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں  جس کی وجہ یہ ہے کہ چہرے کی چکنی جلد پر دانے بہت بنتے ہیں جو ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو مسخ کردیتے ہیں۔  
جو افراد پمپلز کے مسائل سے دوچار ہیں وہ روزانہ تھوڑا سا ایلوویرا جیل ، ایک چمچ لہسن کا پانی اور ایک چٹکی ہلدی کو ملا کر 20-15 منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ کھٹی ، مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں اور پھلوں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔
چکنی جلد صاف کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ، دو چمچ براؤن شوگر ، ایک عدد انڈے کی سفیدی اور 3 چمچ کھیرے کا رس اچھی طرح مکس کر کے 10 منٹ تک انگلی کے پور کی مدد سے نرمی سے چہرے کا مساج کریں اور پھر چہرہ دھو لیں ،اس سے چہرے کی اضافی چکنائی صاف ہو جائے گی ۔