بدترین کارکردگی میں لاہور پولیس پھر پہلے نمبر پر آگئی

بدترین کارکردگی میں لاہور پولیس پھر پہلے نمبر پر آگئی


لاہور:گزشتہ بیس ماہ کے دوران پنجاب پولیس کیخلاف 63ہزار شکایات وصول ہوئیں ان شکایات کے تناسب کے اعتبار سے لاہور پولیس ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ موصول ہونے والی 63 ہزار شکایات میں بھی بیشتر کا تعلق عدم اندراج مقدمہ سے ہے ۔


اطلاعات کے مطابق وصول ہونے والی شکایات میں سے 10092 شکایات لاہور پولیس سے متعلقہ ہیں جبکہ گزشتہ 20 ماہ میں 450 شکایات آج بھی لاہور پولیس کے پاس زیر التواء ہیں ۔