دپیکا پڈوکون پاکستانی فلم ”ورنہ“ پر پابندی کیخلاف بول پڑیں

دپیکا پڈوکون پاکستانی فلم ”ورنہ“ پر پابندی کیخلاف بول پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم”ورنہ“پر پابندی عائد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کی فلم”ورنہ“ پر عائد ہونےوالی پابندی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ فلموں کو دیکھے بغیر صرف سنی سنائی باتوں پر فوراً اپنا فیصلہ دے دیتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ سینما کی طاقت کو نہیں سمجھتے کہ اس کے ذریعے دنیا میں کتنی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ سینما کے ذریعے دنیا بھر میں محبت پھیلائی جاسکتی ہے لیکن افسوس ہے کہ لوگوں کا ایک مخصوص گروہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا“۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اورعالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اس وقت ایک ہی کشتی کی سوار ہیں۔ دپیکا کی فلم ”پدماوتی“ بھارت میں اور ماہرہ کی فلم”ورنہ“پرپاکستان میں پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ دوسری جانب ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“پر ریلیز سے صرف دو روز قبل پابندی عائد کردی گئی۔