سعد حریری کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا : لبنان

سعد حریری کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا : لبنان

بیروت:لبنان کے صدرمائیکل آؤن نے کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم سعدحریری کوسعودی عرب میں گرفتارکیاگیاتھا،جہاں سے انہوںنے رواں ماہ کے اوائل میں مستعفی ہونے کااعلان کیاہے ۔


آؤن نے آفیشل لبنانی ایوان صدرکے اکاؤنٹ پرایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وزیراعظم سعدحریری کی بارہ روزکیلئے واپسی میں ناکامی کاکوئی جوازنہیں بنتا،لہذاہم سمجھتے ہیں کہ انہیں ویاناکنونشن کے برعکس حراست میں رکھاگیاتھا۔


انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اور یہ سارے قوانین کی خلاف ورزی ہے اس سلسلہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔