فیس بک کا لائیو فیچر کیلئے ”فین کلب ایپ “ پر کام جاری

فیس بک کا لائیو فیچر کیلئے ”فین کلب ایپ “ پر کام جاری

کیلی فورنیا: مایہ ناز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اپنے لائیو ویڈیو فیچر کیلئے ایک نئی ایپلی کیشن پر خاموشی سے کام کر رہا ہے۔فین کلب ایپ نامی یہ ایپلی کیشن مشہور شخصیات کو اپنی آڈینس کو انگیج کرنے میں مدد دے گی۔


بدقسمتی سے فیس بک نے فین کلب کو صارفین کے لیے فعال نہیں کیا ہے۔ کمپنی اس ایپلی کیشن کا شارٹ کٹ لائیو ویڈیو میں ٹسٹ کر رہی ہے۔اسے دیکھنے کیلئے لائیو ویڈیو پر جا کر ”گو لائیو“ کے بٹن کو دبائیں۔اس کے بعد ”کنکٹ“ کے آپشن کو منتخب کریں۔

ایسے صارفین جن کے پاس یہ فیچر ایکٹیو کر دیا گیا ہوگا، انہیں یہاں پر دائیں طرف ٹائٹل اور ویڈیو گیم فیلڈ کے نیچے فین کلب ایپ کا آپشن نظر آئے گا۔فیس بک خاموشی سے بہت سی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ ستمبر میں فیس بک نے ویڈیو گروپ ایپ ”بون فائر“ بھی جاری کی تھی۔