ترکی میں 3 ہزار سال پرانا زیر زمین قلعہ دریافت

ترکی میں 3 ہزار سال پرانا زیر زمین قلعہ دریافت

انقرہ: ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال قبل قدیم قلعہ دریافت ہوا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے صوبے وان میں واقع جھیل سے ارارتو تہذیب سے تعلق رکھنے والے قلعے کی باقیات دریافت کی ہیں جو تقریبا تین ہزار سال پرانی ہیں۔

وان یوزونسو یِل یونیورسٹی اور بطلس صوبے کی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ زیر زمین دریافت ہونے والا قلعہ ارارتو تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح اس تہذیب کو سلطنت وان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔قلعہ دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ارارتو تہذیب کے وقت لوگوں نے جھیل کے اطراف بڑے گا ئوں اور گھر تعمیر کر رکھے تھے کیونکہ اس وقت پانی کا لیول بہت کم تھا لیکن جیسے جیسے پانی کا لیول بڑھتا گیا تو لوگوں کو وہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔

خیال رہے کہ وان جھیل ترکی کی سب سے بڑی اور مشرق وسطی کی دوسری بڑی جھیل ہے جو وین اور بطلس صوبوں کے درمیان گزرتی ہے۔تقریبا 6 ہزار سال سے موجود وان جھیل کی موجودہ گہرائی ارارتو تہذیب سے کئی سو میٹر زیادہ ہے.