بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12 ڈالر کا اضافہ

بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12 ڈالر کا اضافہ

کراچی: بین الاقومی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت150روپے بڑھ گئی ۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 1273ڈالر سے بڑھ کر1285ڈالر ہوگئی،جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے 53150سے بڑھ  کر 53300 روپے اور  دس گرام سونے کی قیمت 45557  روپے سے بڑھ کر45685روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے گھٹ کر 790روپے کی سطح  پر  آ  گئی۔

مصنف کے بارے میں