شامی حکومت نے امریکہ کو ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

شامی حکومت نے امریکہ کو ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

دمشق: شامی وزارت خارجہ نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں امریکہ کے سیکریٹری دفاع کے حالیہ بیان پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رضامندی کے بغیر شام میں امریکی فوج یا کسی بھی غیر ملکی فوجی قوت کی موجودگی دمشق کی حاکمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔

امریکی افواج کی موجودگی کو سیاسی عمل کے ساتھ منسلک کرنا فوج کی موجودگی کی وجہ اور بہانہ تلاش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کی فوری اور غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی شام کی حاکمیت اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس نے سوموار کے روز تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج شام میں داعش سے اس وقت تک لڑیگی جب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔