ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی : سعد رفیق

ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی : سعد رفیق


اسلام آباد : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل کرجمہوریت کومضبوط کریں،
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزمل کرجمہوریت کومضبوط کریں، پارلیمنٹ کو کیوں تحلیل کیا جائے ،کیا وجہ ہے؟،کیااس ملک میں یہ ہی کھیل تماشا چلے گا۔ ملک میں جو بھی حکومت آتی ہے اسے اپنا دورانیہ مکمل کرنا چاہئے ،ہماری حکومت کا دورانیہ جس طرح پورا کرایا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے کبھی رکاوٹیں کھڑی کر کے کبھی ٹانگیں کھینچ کر، کبھی اسپیڈ بریکر بنا کراور کبھی سازشوں سے ہمارا راستہ روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب اپنے آپ کو قانون سے بلاتر سمجھتے ہیں اس نے سیاست کی جنگ کو میدانوں سے نکلا کر عدالتوں میں لے آئیں ہیں جس سے سیاستدانوں سمیت عدلتی نظام کی بھی تضحیک ہورہی ہے عمران خان کے اس اقدامات سے عدالتی نظام پر بھی سوال اُٹھ رہے ہیں۔