محمد حفیظ کلیئر ہونگے یا نہیں؟ رپورٹ کل آنے کا امکان

محمد حفیظ کلیئر ہونگے یا نہیں؟ رپورٹ کل آنے کا امکان

لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ کل آنے کا امکان ہے اور وہ ایکشن کلیئر ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا، رپورٹ 14 روز کے اندر آئی سی سی کو دی جاتی ہے جس کی طرف سے ایکشن قانونی یا غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کل دوپہر تک آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آل راو¿نڈر اس سے قبل بھی 2 مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں اور آئی سی سی سے کلیئرنس کے بعد دوبارہ بولنگ بھی کی، محمد حفیظ پرامید ہیں کہ اس مرتبہ بھی وہ کلین چٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔