ماہرہ خان نے مداح کی طرف سے ڈانس کی درخواست منظور کرلی

ماہرہ خان نے مداح کی طرف سے ڈانس کی درخواست منظور کرلی


لاہور:لالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اور خبروں میں رہنے والی اداکارہ ماہر ہ خان نے اپنے مداح کو ڈانس کی آفر کر ڈالی 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان جو آج کل اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کی پروموشن کے حوالے مختلف شاپنگ مالز اوردیگرمقامات کا دورہ کررہی ہیں انہوں نے  شاپنگ مال میں موجود اپنے بہت سارے مداحوں سے ملاقات بھی کیں اسی ملاقات کے دوران ان کے ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ماہرہ خان نے قبول کرلیا اور اپنے مداح کے ساتھ ڈانس بھی کیا

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنے مداح کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں اور اداکارہ ماہر ہ خان بھارتی فلم ’’رئیس ‘‘کے گانے ’’ظالما‘‘پر اپنے مداح کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کے حوالے سے بہت زیادہ خوش ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ ان کی فلم ضرور کامیاب ہوگی۔