صدر مملکت نے فنکاروں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے فنکاروں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی

لاہور:صدر مملکت ممنون حسین نے فنکاروں کیلئے مالی امداد کی منظوری دیدی ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لئے مالی امداد کی منظوری دی ہے۔


ترجمان صدر مملکت نے وزارت صحت کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فنکاروں کی صحت کے حوالے سے جلد از جلد پالیسی کو ترتیب دیں اس حوالے سے گزشتہ روز ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا اجلاس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویژن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین سے چار ماہ کے دوران پینل کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جہاں فیصلہ کیا جائے گا کہ کن فنکاروں کی مالی مدد دی جاسکتی ہے صدر مملکت ممنون حسین نے اجلاس کے دوران ویلفیئر باڈی کو حکم دیا کہ وہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا پر مشتمل کسی غیر ملک فلم کی اسکریننگ کو ملک میں اجازت نہ دے۔