پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کی حامی بھر لی

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کی حامی بھر لی

لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی سابق چمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد موجودہ چمپئین پشاور زلمی کے بھی تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔


پی سی بی سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق پشاور زلمی میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز جے پی ڈومینی، پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر، کولن انگرام، ڈیوڈ ویز، ویسٹ کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، ڈوون براو¿، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براو¿، آندرے فلیچر، آسٹریلیا کے آل راو¿نڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، جارح مزاج بلے باز کولن منرو، انگلینڈ کے لیوک رائٹ، سیم بلنگز، بنگلہ دیش کے اوپنرتمیم اقبال شامل ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فائنل تک رسائی کی صورت میں پورا اسکواڈ پاکستان لانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیارہے۔پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شامل دیگر کھلاڑی کرس لین، ایون لوئس، مستفیض الرحمٰن، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران یا اس سے قبل سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی کے بعد پاکستان آنے کے حوالے سےحتمی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باو¿لر مچل جانسن اور انگلینڈ کے مختصر طرز کرکٹ کے کپتان آئین مورگن پاکستان آنے کو تیار نہیں جبکہ لیگ میں کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلےباز کرس گیل نے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔