کراچی کے ویلڈر کے نام دبئی میں جائیداد نکل آئی

کراچی کے ویلڈر کے نام دبئی میں جائیداد نکل آئی
کیپشن: اگر جائیداد بیرون ملک ہے بھی تو وہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں عطیہ کرتا ہوں، شہری عمران۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: ایف آئی اے کا نوٹس ملنے پر غریب شہری کے گھر میں پریشانی۔ شہری عمران کا کہنا ہے کہ جائیداد میری ثابت بھی ہوئی تو بیچ کر ڈیم فنڈ میں پیسے دے دیں۔

اپنے نام پر بینک اکاؤنٹ وہ بھی اربوں روپے سے بھرا۔ کراچی کے مزدوروں کی یہ خوشیاں دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ بے نامی اور جعلی اکاؤنٹس کے بعد گھر بیٹھے بیرون ملک جائیدادیں بھی ملنے لگیں۔

دس بائی دس کی دکان میں تیس سال سے مزدوری کر کے اہلخانہ کا پیٹ پالنے والا نشتر روڈ کا رہائشی عمران اُس وقت پریشانی کا شکار ہوا جب اسے ایف آئی اے کے نوٹس کے ذریعے دبئی میں اپنی جائیداد کا پتہ چلا۔

عمران کا کہنا ہے کہ جب سے ایف آئی اے کا نوٹس ملا ہے میرے گھر میں ٹینشن تھی اگر جائیداد بیرون ملک ہے بھی تو وہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں عطیہ کرتا ہوں۔

عمران نامی شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے اور ایف آئی اے سے درست سمت میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی۔