اداکارہ شانزہ نے ساتھی اداکاراؤں کا سامان چرانا شروع کردیا

اداکارہ شانزہ نے ساتھی اداکاراؤں کا سامان چرانا شروع کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:سٹیج کی معروف اداکارہ شانزہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کوتنگ کر نے کیلئے ان کا سامان چرانا شروع کردیا۔

خبر رساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق اداکارہ شانزہ جو ان دنوں نا ز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”دنیا پیسے دی“میں پرفارم کررہی ہیں انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والی دیگر اداکاراؤں کو تنگ کرنے کیلئے ان کی میک اپ کٹس سے مختلف اشیاء ادھراودھر کرنے کے ساتھ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی چھپانے شروع کردئیے ہیں تاکہ وہ دوسری اداکارائیں ذہنی طور پر ڈسٹرب ہوکر ان کے مقابلے میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکیں۔

اس حوالے سے اداکارہ شانزہ کا موقف ہے کہ یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے میں کوئی چھوٹی اداکارہ نہیں جو اس طرح کی غیر شائستہ حرکتیں کروں۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف بلاوجہ سازشیں عناصر ہر وقت مصروف رہتے ہیں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔