وہ دن دور نہیں جب طاقتوروں کا احتساب ہوگا: آصف زرداری

وہ دن دور نہیں جب طاقتوروں کا احتساب ہوگا: آصف زرداری
فوٹو فائل

بدین:  سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب طاقتوروں کا احتساب ہوگا۔بدین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہونے سابق صدر نے کہا کہ وہ آج اردو میں اس لیے تقریر کر رہے ہے تاکہ اسلام آباد بھی سن لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب طاقتوروں کا احتساب ہو گا۔


آصف زرداری نے کہا کہ جن  لوگوں نے بدین کے ساتھ ظلم کیاہےان کو حساب دینا ہوگا۔  آصف زرداری نے بدین میں ترقیاتی کاموں کے آڈ ٹ کرانےکا اعلان بھی کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالا۔ ہماری جنگ مخالفوں کے ساتھ جاری رہے گی۔اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری اعلی قیادت کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بدین پہنچ گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔