اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے ساتھ حکومتی جنگ بندی کےبعد استعفیٰ دیدیا

اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے ساتھ حکومتی جنگ بندی کےبعد استعفیٰ دیدیا
کیپشن: image by facebook

تل ابیب : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیر دفاع لائیبرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لائیبر مین غزہ میں اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

وزیردفاع کے مستعفی ہونے کے بعد نیتن یاہو کی حکومت مشکلات کا شکار ہوگئی ، لائیبر مین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نیتن یاہو کو بھجوادیا ہے تاحال وزیراعظم ہاؤس نے استعفیٰ منظور ہونے یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کو وزیراعظم نیتن یاہو کا قریبی ساتھی قرار دیا جاتا تھا، دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں نے اسرائیلی وزیر دفاع کے استعفیٰ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔