امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ ، 2 طالب علم ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ ، 2 طالب علم ہلاک

واشنگٹن:امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سکول میں فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کی 16 ویں سالگرہ تھی کہ حملہ آور کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 14سالہ نوجوان لڑکا ہلاک اور2زخمی ہو گئے۔

حملہ آور نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سکول میں کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کی گئی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں ،واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔