معاشی ٹیم نے محنت سے مشکل وقت نکالا جس سے معیشت مستحکم ہو گئی، وزیراعظم

معاشی ٹیم نے محنت سے مشکل وقت نکالا جس سے معیشت مستحکم ہو گئی، وزیراعظم
کیپشن: ہم برصغیر میں سب سے سستی بجلی کی بجائے سب سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو جتنے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے اس سے پہلے کبھی کسی حکومت کو اتنا خسارہ نہیں ملا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا تین بار دورہ کیا اور ان کے وزرا سمیت تھینک ٹینک سے ملاقات کی اور چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا کیونکہ چین کی پالیسیاں طویل مدتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمی شارٹ ٹرم پلاننگ ہے اور ہم پانچ سال کے بعد الیکشن جیتنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے شارٹ ٹرم پلاننگ کرتے ہیں اور ہمارے درمیان اور چین میں یہی بڑا فرق ہے جبکہ ان کی طویل پلاننگ اتنی آگے تک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سے بڑے مسئلے مہنگی بجلی میں پڑے ہوئے ہیں اور ہم برصغیر میں  سب سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں۔ اس کی وجہ کم مدتی منصوبہ بندی ہے اور ہم نے نہیں سوچا کہ دولت کیسے اکٹھا کریں گے اور ایسے ملک کبھی اوپر نہیں جا سکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی معاشی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں بہت مشکل وقت سے نکالا اور ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا۔ ہمیں بہت بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا اور کبھی کسی حکومت کو اتنے خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن میری معاشی ٹیم نے محنت سے مشکل وقت نکالا جس سے معیشت مستحکم ہو گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج معیشت مستحکم ہے اور بغیر کسی سپورٹ کے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسٹاک مارکیت مثبت ہے اور معاشی اشاریے ٹھیک ہورہے ہیں۔ ہمارا خسارہ کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں اور اب ہماری سمت درست ہے۔ اب ہم ے آگے بڑھنا ہے اور معیشت کو چلانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم جو بھی کریں اس سے عام آدمی کی زندگی کیسے بہتر ہو اور ان کے مشکل وقت کو کیسے نکالیں۔