لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر حکومت ایک بار نام ای سی ایل سے نکال سکتی ہے لیکن نواز شریف کا نام نکالنے کی غیر قانونی شرط لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ، لیگی رہنما احسن اقبال نے میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک شخص کی زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ عدالت نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کا ادراک کیا ہے۔ اللہ سے امید ہے کہ نواز شریف کو عدالت سے ضرور ریلیف ملے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی صحت سے نہیں اپنے بیانیے سے دلچسپی ہے۔ نواز شریف کا جلد علاج کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آج کہ اگر حکومت رخصت ہو تو پیچھے ریکارڈ خسارہ چھوڑ کر جائے گی۔ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ دوگنا ہو چکا ہے۔
ان کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ نہ کریں، سیاست سے انسانیت کو جدا نہ کریں۔ ہمیں ایسے رویے رکھنے کی ضرورت ہے جس سےتحمل کی سیاست کو فروغ ملے۔ نفرت کی آگ اتنی نہ بھڑکائیں جو آپ کے دامن تک بھی پہنچ جائے۔