پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑ لیا، مزید 32 افراد جاں بحق

The second wave of Corona in Pakistan, 32 more people were killed
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑ لیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 141 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2443 میں مرض کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 366904 کورونا کے کنفرم کیسز ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 26538 ہے۔ 323228 اس موذی مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ادھر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 5349، بلوچستان میں 16393، گلگت بلتستان 4447، اسلام آباد میں 23994، خیبر پختونخوا میں 41990، صوبہ پنجاب میں 109993 اور سندھ میں 154738 کنفرم کیسز ہیں۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 1285، بلوچستان میں 420، گلگت بلتستان میں 162، اسلام آباد میں 3565، خیبر پختونخوا میں 1857، پنجاب میں 9766 اور سندھ میں 9583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے آزاد کشمیر میں 119، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں 93، صوبہ سندھ میں 2738، اسلام آباد میں 255، پنجاب میں 2471 اور خیبر پختونخوا میں 1309 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ملک بھر میں اس مرض کو شکست کو شکست دینے والوں کی بات کی جائے تو سندھ میں 142417، صوبہ پنجاب میں 97756، اسلام آباد میں 20274، خیبر پختونخوا میں 38824، گلگت بلتستان میں 4192، بلوچستان میں 15817 اور آزاد کشمیر میں 3945 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔