کیا بختاور صرف بینظیر بھٹو کی بیٹی ہیں؟سوشل میڈیا صارفین نے منگنی کے کارڈ میں غلطیاں نکال دیں

Is Bakhtawar only Benazir Bhutto's daughter? Social media users made mistakes in the engagement card
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کا گزشتہ روز رشتہ طے کرنے کا اعلان کیا گیا اور 27 نومبر کو ہونیوالی منگنی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ۔


جیسے ہی بختاور کی منگنی کا کارڈ شیئر کیا گیا جس کے بعد وہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب آصف علی زرداری کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔


بختاور کا رشتہ طے ہونے کی خبر پر جہاں لوگوں نے اس چیز کو سراہا اور مبارکباد دی تو وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سامنے آنے والے منگنی کے کارڈ میں کچھ غلطیاں بھی نکالیں گئیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آمنہ جبین نامی خاتون نے منگنی کے کارڈ میں کی گئی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بختاور کیا صرف بینظیر بھٹو کی بیٹی؟ اور کیا آصف علی زرداری ابھی تک صدر ہیں؟‘۔


ایک اور ٹوئٹر صارف ڈاکٹر فہیم ابڑو نے کارڈ میں غلطیاں نکالتے ہوئے لکھا کہ ’صدر عارف علوی ہیں اور بختاور آصف زرداری کی بیٹی ہے۔اس کارڈ میں غلطیاں ہیں‘۔


کراچی مومی نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے تو کارڈ کی املا میں غلطی نکال دی گئی اور لکھا گیا کہ ’محترمہ‘ کی املا میں غلطی ہے،وہ صرف بینظیر بھٹو کی بیٹی نہیں ہے اور نا ہی وہ(آصف زرداری) صدر ہیں‘۔


امن نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ان غلطیوں کا جواب کچھ اس طریقے سے دیا گیا کہ ’والدہ کے نام سے پہچانے جانے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔آصف زرداری پارٹی(پی پی پی )کے صدر بھی ہیں‘۔


یاد رہے کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو (مرحومہ ) اور سابق صدر و پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی  کی تقریب 27 نومبر 2020 کو بلاول ہائوس کراچی میں ہوگی۔ 


بختاور کا رشتہ امریکہ میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری سے طے پایا ہے۔ منگنی کی تقریب کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔ 


منگنی اہم ترین کاروباری شخصیت  بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود کے ساتھ ہوگی ، منگنی کی تقریب خاص دن کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔