گلگت بلتستان الیکشن 2020، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

Pakistan. GB election 2020, PTI,PPP, PMLN
کیپشن: فائل فوٹو

گلگت: گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے آنے والے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کہیں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو برتری حاصل تو کہیں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان مار رہے ہیں۔ آزاد امیدواروں نے بھی بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دیا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیر بھی کچھ حلقوں میں تحریک اںصاف کے امیداروں پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ 

جی بی اے 24 

جی بی اے 24 کےتمام پولنگ اسٹیشنزکےنتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمحمد اسماعیل 6206 ووٹ لیکر  کامیاب ہو گئے اور پی ٹی  آئی کےسیدشمس الدین 5361 ووٹ لیکردوسرےنمبرپررہے۔

جی بی اے11کھرمنگ

 تحریک انصاف کےامجدزیدی5872ووٹ لےکر کھرمنگ کے حلقے کا میدان مار لیا۔ 

جی بی اے 8 سکردو2

مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم نے 7534 ووٹ لے کر جی بی اے 8 سکردو 2 کے حلقے میں میدان مار لیا۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ صرف  7146 ووٹ لے سکے۔ 

جی بی اے 7 سکردو  

پی ٹی آئی کے راجہ زکریہ نے جی بی اے 7 سکردو میں 5290 ووٹ لے کر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔ سابق وزیراعلیٰ  سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے سکے۔ 

 جی بی اے 22 گانچھے ون 

آزاد امیدوار مشتاق حسین نے 6051 ووٹ لیکر جی بی اے 22 گانچھے ون میں ابراہیم ثنائی کو مات دی اور پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 4945 ووٹ لے سکے۔ 

جی بی اے09

 نیو نیوز کے مطابق جی بی اے 09 کے  چار پولنگ سٹیشن کے   غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج  میں  تحریک انصاف کے   حاجی فدا محمد ناشاد 300 ووٹوں کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار  وزیر سلیم  150 کے ساتھ  دوسرے نمبر پر، پیپلزپارٹی کے وزیر  وقار 100 ووٹوں  کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔

جی بی اے14استور2

جی بی اے 14استور کے پولنگ سٹیشن بُلچی کے غیرحتمی ،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 33 ووٹ لئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 35 ووٹ حاصل کئے۔

جی بی اے 10سکردو 4

جی بی اے 10سکردو 4 کے پولنگ سٹیشن سکویوپرائمری سکول  کے نتائج میں  آزادامیدوارراجہ ناصرعلی خان 105 ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی امیدواروزیرحسن 18 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

 جی بی اے 16دیامر

 جی بی اے 16دیامر کے پولنگ سٹیشن پی ڈبلیوڈی  کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمحمدانور 101ووٹ لےکرآگے جبکہ تحریک انصاف کےعتیق اللہ 69ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

 جی بی ایل اے 23 گانچھے2

 جی بی ایل اے 23 گانچھےٹو،ہائی سکول چھوارکے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی آمنہ انصاری 166ووٹ لےکرآگے جبکہ آزادامیدوارآصف حسین 81ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی اے 12 شگر

جی بی اے 12 شگر کے17 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان2428 ووٹ لیکر آگے اور پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 1811 ووٹ  لے کردوسرے نمبر پر ہیں جبکہ (ن) لیگ کے طاہر شگری ایک ہزار 202 ووٹ لے تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 جی بی اے 8 سکردو 2 شگری بالا

جی بی اے 8 سکردو 2 شگری بالا میں پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 128 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار امتیاز حیدر خان نے 117 ووٹ حاصل کیے ہیں۔