وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت سو روپے 69 پیسے ہو گی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم ہوئی ہے اور نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی پرانی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد آج رات بارہ بجے سے ہو گا اور قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹینے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔