لانگ مارچ کب کرنا ہے؟ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب

لانگ مارچ کب کرنا ہے؟ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا ورچول اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کرنا ہے اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ 

ترجمان پی ڈی ایم  حافظ حمد اللہ کے مطابق پی ڈی ایم کا ورچول سربراہی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہورہا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، افتاب شیر پاؤ، ڈاکٹر عبدالمالک، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں پر مشاورت ہوگی۔اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کب کرنا ہے اس حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے۔  ای وی ایم ، انتخابی اصلاحات،  سمندر پار پاکستانی، نیب آرڈیننس  سمیت  دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔