پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ، مزید 6 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 612 ہو گئی ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 240 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں 32 ہزار 466 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔


این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ ایک ہزار 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 79 ہزار 427 ہو گئی ہے ۔