شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ

شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ

لاہور: شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔ نزلہ زکام کھانسی جیسی بیماریوں کی کثرت ،ماہر ین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے منع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں سموگ کی شدت میں بدترین اضافہ ہوگیا۔ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس425 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں ائر کوالٹی انڈیکس 700 تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح تشویشناک حدتک بڑھ  رہی ہے ۔لاہور کو آلودگی کی وجہ سے سرفہرست قرار دیا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں آلودگی کی شرح اگر ایسے ہی بڑھتی رہی تو آنکھوں میں جلن ، سانس ، نزلہ اور زکام جیسی

 معمولی بیماریاں خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہیں  ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور موٹرسائیکل پرسواری کے وقت منہ کو ڈھانپنے کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مسلسل لاہور شہر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔