سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ ،وزیر اعظم کا ردعمل بھی سامنے آگیا

PM Imran Khan,Nawaz Sharif,Marryam Nawaz,Saqib Nisar

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت سے متعلق متنازعہ بیان حلفی پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن لگتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا ،سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ،وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنمائوں کےاجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غو کیاگیا .

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے،بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازعہ بنانا ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ رہاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کیس پر اثرانداز ہونے کے دعوے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو منگل  کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔