ای سی سی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری

ای سی سی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوریا کی خریداری پر پیپرا رولز نرم کرنے کی منظوری دیدی ۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے لئے 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ  بھی منظور کر لی گئی ،الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں کیلئے 4.785 ارب روپے  کی فراہمی کی  بھی منظوری بھی دیدی گئی۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں  ایس ایم ایز پالیسی 2021-25ء پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر یوریا کی خریداری پر پیپرا رولز نرم کرنے کی منظوری دیدی۔

 ربیع سیزن کیلئے ٹی سی پی کے ذریعے یوریا کی خریداری پیپرا رولز سے مستثنی ہوگی ۔ پائیدار ترقی کے لئے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ،رحمت اللعالمین اتھارٹی کے لئے 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ،وزارت ہاؤسنگ کی سندھ اور بلوچستان میں سکیموں کیلئے 5 ارب 85 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

،وزارت داخلہ کے لئے 1 ارب 80 کروڑ کے فنڈز کی سمری کی منظوری دیدی گئی ۔ کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے 20 کروڑ ڈالر ،آئی پی پیز کو دوسری قسط کے اجرا کیلئے 134.783 ارب اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں کیلئے 4.785 ارب کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی گئی۔